8 نومبر، 2020، 7:30 PM

"جو بائیڈن" کے لئے ایران کے شروط / ہماری نظر امریکہ کے عملی اقدامات پر رہے گي

"جو بائیڈن" کے لئے ایران کے شروط / ہماری نظر امریکہ کے عملی اقدامات پر رہے گي

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی طرف سے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کو ٹرمپ کی غلطیوں کی تلافی کرنا پڑے گی اور ایران کی نظر جو بائيڈن کے عملی اقدامات پر رہےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے امریکہ کی طرف سے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کو ٹرمپ کی غلطیوں کی تلافی کرنا پڑے گی اور ایران کی نظر جو بائيڈن کے عملی اقدامات پر  رہےگی۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ کے لئے عالمی قوانین پر عمل کے علاوہ کوئي دوسرا راستہ نہیں ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ایرانی حکومت اور عوام کو اربوں ‍ڈالر کانقصان پہنچایا ہے جس کی تلافی ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو ایران کے خلاف  شرارت اور اقتصادی جنگ کو ختم کردینا چاہیے کیونکہ امریکہ کے ان اقدامات سے ایران پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ امریکہ کو عالمی قوانین کا احترام کرنا چاہیے اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے پرہیز کرنا چاہیے۔

News ID 1903829

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha